طالبان، امریکہ اور پاکستان
میرے ذاتی خیال میں جو نقشہ جیو پولیٹیکل بن رہا ہے اس میں نون لیگ یا پیپلز پارٹی کو اقتدار میں آنا مہنگا پڑے گا ۔۔ افغانستان، چین امریکا کے درمیان سینڈوچ ہونا، کشمیر پہ مستقبل میں ہونے والی سیٹلمنٹ، سعودیہ میں اقتدار کی تبدیلی کی امریکی خواہش اور سب سے بڑھ کر اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ۔۔ ان سب کا بوجھ اٹھانے کی سکت ان دونوں میں نہیں نا ہی اسٹیبلشمنٹ یہ سب اکیلے کر سکتی ہے ۔۔ اسے کوئی سیاسی مہرہ چاہئے ہوگا اور ان سب کیلئے نیازی فٹ ہے ۔۔ جلد کچھ بڑے واقعات رونما ہونے کی بھی توقعات بڑھ گئی ہیں
امریکہ ایک اسٹریٹیجی کے تحت طالبان کو باہر لا کر کچھ کرنا چاہتا ہے ۔۔ وہ جب آیا تو افغانستان اس کیلئے اور نیٹو کیلئے اجنبی تھا لیکن اب وہ اس کے چپے چپے سے واقف ہے اور اس کی میپنگ کے علاوہ لوگوں سے بھی واقف ہو چکا ہے ۔۔ اور اس کیلئے یہ ملک اب ایک عام ریاست ہے جس کے جنگجو اب شہروں میں آسان ٹارگٹ ہیں ۔۔ میرا خیال غلط بھی ہو سکتا ہے لیکن شاید وہ اب ان کو روس، چین، پاکستان اور ایران کے خلاف استعمال کرے گا ۔۔ یہ اس کی پراکسی کے طور پر استعمال ہوں گے ۔۔ ان کے ہوتے ہوئے اسے کسی بیس یا اڈے کی ضرورت نہیں ہو گی
بقول سلیم صافی "وہ وقت دور نہیں جب ان سب کی عقل ٹھکانے آجائےگی کیونکہ طالبان ہم پاکستانیوں کی طرح دوغلے پن کا شکار نہیں ۔ ان کے ہاں منافقت نہیں۔ وہ جو نظام اپنے لئے پسند کرتے ہیں، وہی پاکستانی بھائیوں کے لئے بھی چاہتے ہیں اور وہ اپنے اس نظام کا سلسلہ پاکستان تک دراز کرنے میں دیر نہیں لگائیں گے"
جو بائیڈن امریکا میں معیشت کو دوبارہ ریوائیو کرنے کیلئے کنسٹریکشن کے کام شروع کرا رہا ہے اور اس کیلئے اسے ورک فورس کی ضرورت ہے جو وہ اپنے سسٹم سے لے گا ۔۔ خارجی طور پر وہ 80 اور 90 کے سسٹم پر واپس جا رہا ہے جب کولڈ وار اور روایتی سفارتکاری کے ذریعے اشارے/ دھمکی دے کر اور باز نا آنے پر پراکسی کا استعمال یا خفیہ آپریشن سے اپنا مقصد پورا کرتا تھا ۔۔ مثالیں بہت ہیں لیکن صرف سعودیہ میں اس نے پہلے ایم بی ایس کو نا پسندیدہ قرار دیا، پھر رپورٹ جاری کی اور اب اس کے دوسرے بھائی کو امریکہ بلا کر ریڈ کارپٹ استقبال کیا ۔۔ مطلب ایم بی ایس کو راہ راست پر لانا یا ہٹانا ہے اور آپ دیکھیں گے کہ یہ سلسلہ بڑھے گا ۔۔
اسی طرح اس نے نیازی کا فون لینے سے انکار کیا، پھر عباسی اور مراد علی شاہ کو بلایا اور اب شارٹ لسٹ کر کے مراد علی شاہ اور بلاول کو پھر بلا لیا ۔۔ مطلب یہاں بھی وہ ابھی اشارے دے رہا ہے کوئی سمجھے یا نا سمجھے ۔۔ اب امریکا روایتی طریقوں پہ جائے گا تاکہ ہاٹ پرسوٹ سے بچ کر اپنا مقصد نکالے کیونکہ ان مہمات نے اس کی معیشت کا بھٹا دیا ہے ۔۔ بائیڈن پہلے اپنی معیشت کو درست کرے گا اور پھر کسی نئی مہم پر نظریں جمائے گا ۔۔ اس دوران وہ عالمی بساط پر اپنے مہروں سے کام لے گا ۔۔ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ہمیں کچھ واقعات کیلئے تیار رہنا ہو گا اور اس کے بچاو کیلئے اپنی ترجیحات ابھی سے طے کرنی ہوں گی ورنہ سانحات رونما ہوں گے (اللہ نا کرے)
 
 
 
No comments:
Post a Comment